Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

بابر اعظم کو خاندان والوں نے بھی کپتانی چھوڑنے کا مشورہ دے دیا

بابراعظم کے کزن اور سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے انہیں قومی ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا مشورہ دے دیا ہے۔ کامران اکمل نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں کارکردگی کی بنیاد پر پاکستان ٹیم کو منتخب کرنے کا طریقہ درست نہیں، ہمیں ڈومیسٹک نظام ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، ہر فارمیٹ کا الگ کپتان ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم میرا کزن ہے لیکن میں کہتا ہوں کہ اسے بطور بیٹر زیادہ رنز پانے کے لیے قیادت چھوڑ دینی چاہیے، ماڈرن کرکٹ کے بغیر تبدیلی نہیں آئے گی، چہرے نہیں، سوچ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔سابق آل راونڈر عبدالرزاق نے کہا کہ کپتان میں قوت فیصلہ ہونی چاہیے، قیادت کرنے والے کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو درست سمت میں استعمال کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں