Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

فیض آباد دھرنا فیصلے پر عملدرآمد کیلئے انکوائری کمیشن تشکیل دیدیا گیا

وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنا فیصلے پر عملدرآمد کیلئے انکوائری کمیشن تشکیل دیدیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلے پر عمل درآمد کیلئے بنائے گئے کمیشن کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ ریٹائرڈ انسپکٹر جنرل پولیس اختر علی شاہ انکوائری کمیشن کے سربراہ ہوں گے، دیگر اراکین میں سابق آئی جی (انسپکٹر جنرل) طاہر عالم اور ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ خوشحال خان شامل ہیں۔وفاقی حکومت کے گزٹ نوٹیفکیشن میں انکوائری کمیشن کے ٹی او آر بھی درج ہیں، انکوائری کمیشن قیام کے 2 ماہ میں اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

one × 1 =