نیوزی لینڈ سے سیمی فائنل میچ جیتنے کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما کا بیان

میں اس گراونڈ میں کافی میچز کھیلا ہوں ، معلوم تھا کہ یہاں جتنا مرضی سکور کر لو لیکن ریلیکس نہیں کر سکتی ، ہم جانتے تھے کہ ہم پر پریشر آئے گا اس لیے فیلڈنگ کے دوران تھوڑا دباو آنے پر ہم پر سکون تھے ، میچ جیتنے پر خوش ہے۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی بیٹنگ کے دوران ایک موقع پر دباو آیا تو ہجوم بھی خاموش ہو گیا تھا لیکن ہم جانتے تھے کہ یہ دباو آئے گا ، محمد شامی نے بہت اچھی باولنگ کی ۔ان کاکہنا تھا کہ تمام کھلاڑیوں کی فارم اچھی ہے ، ٹاپ بیٹرز اچھا پرفارم کر رہے ہیں، اس ٹورنامنٹ میں شیریس ایئیر نے جو ٹیم کے لیے کیا یہ دیکھ کر خوش ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شبمن گل کو کھیلتے دیکھ کر خوش ہوئی بد قسمتی سے اسے کریمپ کی وجہ سے پویلین واپس آنا پڑا، کوہلی نے وہی کیا جس کے بارے کے بارے میں وہ جانے جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں