عمرکوٹ،تھرپارکرسانگھڑ اور اندرون سندھ میں قطب الاقطاب حضرت شاہ رکن عالم نوری حضوریؒ کےعرس کی تقریبات میں شرکت کےلیےمریدین اور عقیدت مندوں نےتیاریاں شروع کردی ہے ، اس سلسلے میں سابق وزیر خارجہ مخدوم محمود قریشی نےجماعت غوثیہ کے لیے پیغام بھی جاری کردیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ تمام معتقدین اور خلفاء کو اطلاع دی جاتی ہےکہ قطب الاقطاب حضرت شاہ رکن عالم نوری حضوریؒ کے سالانہ “710”ویں عرس مبارک کی تقریبات بتاریخ 5، 6 اور 7 جمادی الاول 1445 ھہ 20 ، 21 , 22 نومبر بروز پیر،منگل اور بدھ کو درگاہ عالیہ غوثیہ سہروردیہ ملتان شریف میں منعقد ہوں گی۔سجادہ نشین درگاہ عالیہ مخدوم شاہ محمود قریشی صاحب نے جماعت کو خصوصی ہدایت دی ہے کہ وہ عرس مبارک کی تقریبات میں بھرپور شرکت کریں، سندھ بھر سے مریدوں نے عقیدت مندوں نے عرس مبارک میں شرکت کےلیے بھرپور تیاریاں شروع کردی ہے اور قافلے شرکت کےلیے روانہ ہونگے ۔
