سائفر کیس؛ شاہ محمود قریشی کا ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے سائفر کیس میں ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت آئندہ ہفتے دائر کئے جانے کا امکان ہے،شاہ محمود قریشی کی لیگل ٹیم اسلا م آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی مصدقہ نقل کا انتظار کررہی ہے،فیصلے کی مصدقہ کاپی ملتے ہی سپریم کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی جائے گی۔یاد رہے کہ سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی پہلے ہی ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں