یاماہا نے ’وائی بی آر‘ کی قیمت بڑھادی

یاماہا کمپنی نے ’وائی بی آر‘ موٹرسائیکل نیلے رنگ میں متعارف کرانے کے بعد اس ماڈل کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق کمپنی کی طرف سے اس بائیک کی قیمت میں ساڑھے 17ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے.اس اضافے کے بعد موٹرسائیکل کی قیمت 4لاکھ 52ہزار 500روپے ہو گئی ہے۔ دوسری طرف وائی بی 125زیڈ کی قیمت 3لاکھ 96ہزار روپے، وائی بی زیڈ ڈی ایکس کی قیمت 4لاکھ 23ہزار روپے، وائی بی آر جی بلیک کی قیمت 4لاکھ 53ہزار روپے اور وائی بی آر میٹ ڈارک گرے اور اورنج کلر کی قیمت 4لاکھ 56ہزار روپے پر مستحکم رکھی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں