سونے کی قیمت 2 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پاکستان میں سونے کی قیمت 2ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق گزشتہ جمعہ کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200روپے اضافہ ہوا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے ساتھ سونے کی قیمت 2لاکھ 16ہزار 500روپے فی تولہ ہو گئی۔اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت 1ہزار 886روپے اضافے سے 1لاکھ 85ہزار 614روپے ہو گئی ہے۔ 12ستمبر کے بعد پہلی بار سونے کی قیمت 2لاکھ 16ہزار سے اوپر گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے تین دن میں سونے کی قیمت میں 3ہزار 800روپے اضافہ ہواجبکہ گزشتہ روز اس میں 500روپے کمی واقعہ ہوئی۔مجموعی طور پر اس ہفتے کے دوران سونے کی قیمت میں ساڑھے 5ہزار روپے اضافہ ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں