آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے کر آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 جیت لیا۔ورلڈ کپ فائنل میں آسٹریلیا نے 241 رنزکا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھی ورلڈ کپ فائنل دیکھنے سٹیڈیم میں پہنچے جبکہ شکست دیکھ کر بھارتی تماشائیوں نے پہلے ہی گراؤنڈ سے جانا شروع کردیاتھا۔بھارت نے آسٹریلیا سے شکست کا مزہ چکھا تو سوشل میڈیا پر بھارتی ٹیم پر تنقید کا طوفان آگیا۔
