ریس کورس کے علاقہ میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 4سالہ بچی کے زخمی ہونے کےبعد پولیس کی کارروائی،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ اپنی مدعیت میں درج کرتے ہوئے دولہا کے والد کو گرفتارکرلیا۔تفصیلات کےمطابق سی پی او سید خالد ہمدانی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کی گرفتاری کا حکم دیا تھا جس کےبعد تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کر کے دلہا کے والد عمر حیات کو گرفتار کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی کو واقعہ کے فوری بعد ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں اس کی حالت اب خطرے سے باہر ہے، واقعہ کے ذمہ دار دیگر افراد کی گرفتاری کے لئے ریڈز کئے جا رہے ہیں۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ جان لیوا جرم ہے، چند لمحوں کی خوشی کے لئے دوسروں کی زندگی خطرے میں ڈالنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے ،عوام سےاپیل کی کہ شادیوں میں ہوائی فائرنگ کی اطلاع 15 پر دیں۔
