آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت ہائیکورٹ حکم امتناع کے باعث 23نومبر تک ملتوی کردی ۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت ہوئی،سماعت سے قبل وکلا نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی سے مشاورت کی،ہائیکورٹ حکم امتناع کے باعث عدالت نے سماعت 23نومبر تک ملتوی کردی ۔
