لاہور( سٹار ایشیا نیوز )صوبائی دارالحکومت لاہور کی اکثر دکانوں سے10کلو والا آٹے کا تھیلا غائب ہوگیا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کےمطابق شہر میں15کلو آٹے کا تھیلا 2200روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
چکی مالکان ایسوسی ایشن کےذرائع نے بتایا ہےکہ چکی مالکان فی کلو آٹا 170روپےکا فروخت کر رہےہیں۔
محکمۂ خوراک پنجاب نےکہا ہےکہ اوپن مارکیٹ میں فی کلو آٹا115 روپے80 پیسے میں مل رہا ہے،ملز کو پرانی گندم3900روپے فی من کے حساب سے دی جارہی ہے۔
محکمۂ خوراک کاکہنا ہےکہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں گندم کی پرکیورمنٹ کا عمل جاری ہے، کسانوں سے گندم39 سو روپےفی من کے حساب سےخریدی جا رہی ہے،ٹرانسپورٹیشن کی مد میں کسانوں کو فی من70روپے اضافی دیے جارہے ہیں۔
مارکیٹ ذرائع کےمطابق اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت4500 روپے فی من ہے،ملز کو سرکاری گندم کا محدود کوٹہ ملنےکی وجہ سے گندم مہنگی ہوئی ہے۔