لاہور میں کار کی ٹکر سے 6 افراد کی موت کے ملزم افنان کا مزید 5 روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا۔نجی ٹی وی ” کے مطابق ملزم افنان کو پولیس نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہو نے پر عدالت پیش کیا اور عدالت سے ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔ عدالت نے دونوں جانب سے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد پولیس کی درخواست منظور کر لی اور ملزم افنان کو مزید 5 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے رپورٹ طلب کر لی۔
