مظفرآباد (سٹار ایشیا نیوز )سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کی نااہلی سےخالی ہونےوالی نشست پر الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کےحلقے ایل اے15 باغ2 پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کی تاریخ جاری کردی ہے۔
الیکشن کمیشن کےمطابق ایل اے15 باغ2 پر 8جون کو پولنگ ہوگی جبکہ کاغذات نامزدگی 10مئی دن4 بجےتک جمع کروائے جاسکیں گے۔
الیکشن کمیشن کےمطابق کاغذات کی جانچ پڑتال 11مئی اور اپیلیں15 مئی کو کی جاسکیں گی،جن پر سماعت16 مئی کو ہوگی جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست18 مئی کو جاری کی جائےگی۔
یہ بھی پڑھیں: جاوید آفریدی کی سوشل میڈیا پر مشہور ہونے والے بزرگ کو حج کی پیشکش
الیکشن کمیشن کےمطابق19مئی کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیےجائیں گےجبکہ پولنگ 8جون کو صبح8 سے شام5 بجے تک ہوگی۔