تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو اسلام آباد سے دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق اسد قیصر کو گرفتاری کے بعد چارسدہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ ان کو ر گجوخان میڈیکل کالج کیلئے سامان کی خریداری میں خوردبرد کے کیس میں ضمانت پر آج ہی رہا کیا گیا تھا تاہم گرفتاری کے احکامات پھر جاری کئے گئے جس پر انہیں ایک مرتبہ پھر حراست میں لے لیا گیا۔تحریک انصاف کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسد قیصر کو کس جرم میں گرفتار کیا گیا تاحال کچھ نہیں بتایا گیا۔
