چیئرمین پی ٹی آئی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا گیا

احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی کے مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں کی۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب مظفر عباسی اور عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے۔ نیب کی جانب سے عمران خان سے مزید تفیش کیلئے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے مزید 4 روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیا۔ عدالت نے عمران خان کو پیر 27 نومبر کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں