معروف کرکٹر مارلن سیموئلز پر 6 سال کی پابندی لگا دی گئی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویسٹ انڈیز کے معروف کرکٹر مارلن سیموئلز پر 6 سال کی پابندی لگا دی۔نجی ٹی وی کےمطابق آئی سی سی (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل) نے مارلن سیموئلز پر اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر پابندی لگائی گئی، ان پر ستمبر 2021 میں 4 الزامات عائد کئے گئے تھے اور تحقیقات کے بعد مارلن جرم کے مرتکب پائے گئے۔آئی سی سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مارلن سیموئلز نے 20 سال کرکٹ کھیلی اور ان کو قواعد و ضوابط کا بخوبی علم تھا۔ مارلن 2019 میں ابوظہبی ٹی 10 لیگ کا حصہ تھے تاہم انہوں نے میچز نہیں کھیلے تھے۔ مارلن سیموئلز نے اپنا آخری میچ سال 2018 میں کھیلا اور 2020 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں