مخالف گروپوں میں اندھا دھند فائرنگ، 4 افراد لہولہان، خاتون دم توڑ گئی

راولپنڈی میں مخالف گروپوں کے مابین آمنے سامنے فائرنگ کے نیتجے میں خاتون جاں بحق اور 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زمین کا تنازع خاتون کی جان نگل گیا، سنگرال میں زمین کے دیرینہ جھگڑے پر دو گروپوں کے مابین بندوقیں نکل آئیں، پھر فائرنگ ہوئی تو 5 افراد لہولہان ہو گئے جن میں سے خاتون زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسی۔ پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں