سابق بھارتی کرکٹر کیخلاف دھوکا دہی کے الزام میں مقدمہ درج

سابق بھارتی فاسٹ بولر سری سانتھ کے خلاف دھوکا دہی کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق سابق کرکٹر سری سانتھ سمیت دو دیگر افراد پر کیرالہ کے ایک رہائشی کی جانب سے دھوکا دہی کا الزام لگایا گیا۔ مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ سری سانتھ اور دیگر 2 افراد نے سپورٹس اکیڈمی میں شراکت دار بنانے کا وعدہ کر کے رقم بٹوری۔بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالہ کے رہائشی ساریگ بالاگوپالن کی طرف سے مقدمہ درج کروایا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ راجیو کمار اور وینکٹیش کنی نے ان سے 18 لاکھ روپے سے زائد کی رقم لی اور کہا گیا کہ میرے نام پر ایک ریزورٹ میں عمارت تعمیر کریں گے۔ اس کے علاوہ شکایت کنندہ کو سپورٹس اکیڈمی میں شراکت دار بنانے کا وعدہ بھی کیا گیا تھا، یہ پراجیکٹ سری سانتھ کے ذریعے شروع کیا جانا تھا۔تاہم سری سانتھ اور دو دیگر افراد نے نہ تو سپورٹس اکیڈمی کے لیے عمارت کی تعمیر شروع کی اور نہ ہی رقم واپس کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقدمہ درج ہونے پر مجسٹریٹ کورٹ نے اس کیس کی سماعت کی اور الزامات کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں