Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

نامور مزاحیہ اداکار اسماعیل تارا کو مداحوں سے بچھڑے ایک سال بیت گیا

نامور مزاحیہ اداکار اسماعیل تارا کی پہلی برسی آج منائی جارہی ہے،انہیں 80 کی دہائی میں ٹی وی ڈرامہ سیریز ففٹی ففٹی سے شہرت ملی۔ چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے فنکار اسماعیل تارا کے انتقال کو ایک سال بیت گیا،انہوں نے فنون لطیفہ کے فلم،ٹی اور اسٹیج تینوں پر اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا۔اسماعیل تارا کا اصل نام محمد اسماعیل مرچنٹ تھا،وہ 16 نومبر1949 کو کراچی میں پیدا ہوئے،فنکارانہ سفرکی شروعات سن 1964 میں پندرہ سال کی عمر میں اسٹیج ڈرامے سے کیا۔سن 73 میں ضیاء محی الدین میں شو میں پرفارمنس کے بعد ان پر ٹیلی وژن پر کردار نگاری کے لیے راہیں ہموار ہوئیں اور شعیب منصور اور انور مقصود کے سن 80 کی دہائی میں مشہور ڈرامہ سیریز ففٹی ففٹی میں پرفارمنس کے بعد انھیں بے پناہ شہرت ملی۔اس میں ماجد جہانگیر اور اسماعیل تارا کی مزاحیہ جوڑی نے لوگوں کو محظوظ کیا، اسماعیل تارا نے ٹی وی ڈراموں کے علاوہ فلم میں بھی دھاک بیٹھائی۔سلوراسکرین پربہترین اداکاری پرانھیں 5مرتبہ بہترین مزاحیہ اداکارکے نگارایوارڈ سے نوازاگیا،انکے مشہور ڈراموں میں ففٹی ففٹی کے علاوہ ربڑ بینڈ،یہ زندگی ہے،ون وے ٹکٹ ،دہلی کالونی،اسماعیل ٹائم اوراسٹیج ڈرامے شامل ہیں۔اسماعیل تارا کافی عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے،وہ اسپتال میں زیرعلاج تھے جہاں 24 نومبر سن 2022کو تہتربرس کی عمر میں خالق حقیقی سے جاملے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

3 + 7 =