Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

چین میں کورونا جیسی ایک اور بیماری پھیلنے لگی

چین میں کورونا جیسی ایک اور بیماری پھیلنے لگی ہے جس میں مریضوں کو سانس لینے میں تکلیف کا سامنا ہے۔نجی ٹی وی کےمطابق چینی حکومت نے عجیب و غریب مرض سے متعلق ریڈ الرٹ جاری کیا ہے جس کی علامات کورونا اور انفلوئنزا جیسی ہیں۔ مرض اتنی تیزی سے پھیل رہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے چینی حکومت سے مریضوں کا ریکارڈ مانگ لیا ہے۔ چینی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہےکہ اس بیماری کے پھیلاو سے حکام نہ صرف آگاہ ہیں بلکہ عوام کو پرہجوم مقامات اور ہسپتالوں میں طویل انتظار کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں تاہم کورونا جیسا لاک ڈاون نہیں لگایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں