Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

برطانیہ میں خودکشی کی دھمکی دینے والا شخص پولیس کی فائرنگ سے ہلاک

برطانیہ میں اپنے آپ کو گولی مارنے کی دھمکی دینے والے مسلح شخص کو پولیس نے فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔ میل آن لائن کے مطابق یہ واقعہ برطانوی شہر ڈیگنہم میں پیش آیا۔ اس آدمی نے خود پولیس کو کال کرکے بلایا تھا۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ اس کے پاس بندوق ہے اور وہ اپنے آپ کو گولی مارنے والا ہے۔اس آدمی کی عمر 45سال کے لگ بھگ بتائی جاتی ہے جس کی کال کے فوری بعد پولیس موقع پر پہنچی اور اس شخص سے بات کرنے کی کوشش کی۔ کئی گھنٹے کی کوشش کے بعد بھی جب ناکامی ہوئی تو پولیس کی طرف سے فائرنگ کر دی گئی۔ پیرامیڈکس نے اس آدمی کو زخمی حالت میں اٹھایا اور اس کی جان بچانے کی کوشش کی تاہم ناکام رہے اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا.پولیس کے مطابق ملزم کے پاس ایک لوڈڈ بندوق تھی، جو بعد ازاں قبضے میں لے لی گئی۔ واقعے کے وقت وہ آدمی گھر میں اکیلا تھا۔ پولیس کی طرف سے واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں