لاہور میں ٹک ٹاکر نے لڑکے کو اندھا دھند فائر مار کر شدید زخمی کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق افسوس ناک واقعہ لاہور کے علاقے اکبری گیٹ میں پیش آیا جہاں ٹک ٹاکر نے لڑکے پر اندھا دھند گولیاں برسا دیں۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو تلاش کرنے کی کوششیں شروع کر دیں اور چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔پولیس نے تفتیش شروع کر دی، ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کر کے جلد عدالت کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
