ڈیفنس میں کار کی ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کو ہلاک کرنے کے مقدمے میں ملزم افنان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔نجی ٹی وی کےمطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ملزم افنان کو پیش کیا گیا، دوران سماعت پولیس کی جانب سے ملزم افنان سے مزید تفتیش کیلئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ملزم افنان کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا، پولیس نے ملزم افنان کے 14 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔
