یکم دسمبر سےپیٹرول اور ڈیزل کتنا سستا ہونے کا امکان ہے ؟ پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات7 روپے تک سستی ہونے کا امکان ہے۔اوگرا نے قیمتوں میں رد و بدل کے حوالے سے ورکنگ کا آغاز کردیا، عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں اوگرا کی طرف سے حکومت کو بھیجی جانے والی سمری میں پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان ہے، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔دوسری جانب آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن نے ہفتہ وار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کو مسترد کردیا، اس ضمن میں چیئرمین آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن طارق وزیر علی نے وزارت پیٹرولیم اور چئیرمن اوگرا کو خط لکھ دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں