پاکستان نے افغانستان سے حافظ گل بہادر کی حوالگی کا مطالبہ کردیا

وفاقی دار الحکومت میں افغان سفارتخانے کے نمائندے کو وزارت خارجہ طلب کیا گیا اوردہشتگرد گرد حافظ گل بہادر کی حوالگی کا مطالبہ کیا گیا ۔ 26 نومبر کو ضلع بنوں میں افغان شہری کی جانب سے سکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ کیا گیا تھا،افغان نمائندے کو آگاہ کیا گیا کہ حافظ گل بہادر گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے، وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بنوں حملے کے مرتکب افراد اور مہم سازوں کے خلاف مکمل تحقیقات اور کارروائی کی جائے۔وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ تمام دہشت گرد گروہوں اور ان کی پناہ گاہوں کے خلاف فوری طور پر قابل تصدیق کارروائیاں کی جائیں، حافظ گل بہادر کو پکڑ کر پاکستان کے حوالے کیا جائے، پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کو روکا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں