آل پاکستان موسیقی کانفرنس کی تاریخ کا اعلان

آل پاکستان موسیقی کانفرنس کے ماہانہ پروگرام کا اعلان کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کانفرنس یکم دسمبر 2023 بروز جُمعہ شام 6 بجے الحمرا ہال نمبر 3 میں ہوگی،جس میں کلاسیکل گائیک اُستاد فتح علی خاں حیدرآبادی اپنے صاحبزادے عِزت فتح علی خاں کے ساتھ کلاسیکی موسیقی پیش کریں گے جبکہ زارا ظفراللہ سلمان ستار پر اپنے فن کا مُظاہرہ کریں گی۔ ان کے ساتھ ہارمونیم پر مُحمد اسلم، طبلہ پر سنی جسٹن اور سارنگی پر زوہیب حسن سنگت کریں گے۔کلاسیکی موسیقی کے شائقین کو دعوتِ عام دی گئی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں