کراچی:جناح ہسپتال لاکر مردہ حالت میں پھینکے گئے بچے سے زیادتی کی تصدیق

جناح ہسپتال کراچی میں 2 نامعلوم افراد کی جانب بچے کی لاش چھوڑ کر جانے کے واقعہ کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کا کہنا ہے کہ بچے پر تشدد کیا گیا، اُس کے ساتھ زیادتی کی تصدیق بھی ہوچکی،بچے کے جسم سے ڈی این اے کے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں، لیب رپورٹ کے بعد اس حوالے سے مزید معلومات سامنے آئیں گی۔پولیس حکام کے مطابق بچے کی لاش ہسپتال چھوڑ کر فرار ہونے کی واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی کے مالک کا پتا لگا لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق پی ایم ٹی 868 نمبر کی گاڑی ڈیفنس کے رہائشی اویس رضا کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔پولیس حکام کے مطابق واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔پولیس کے مطابق بچے کی لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد سرد خانے منتقل کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں