دوران پرواز میاں بیوی میں شدید جھگڑے کے باعث نئی دہلی میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی ۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سوئٹزرلینڈ سے بینکاک جانے والی جرمن ایئرلائن لفتھانسا کی پرواز میں مسافر میاں بیوی آپس میں بری طرح جھگڑ پڑے جس کے باعث طیارے کو نئی دہلی میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔بھارت میں ہنگامی لینڈنگ سے قبل طیارے نے پاکستان میں اترنے کی اجازت مانگی تھی لیکن اجازت نہ ملنے کے باعث پائلٹ نے نئی دہلی میں لینڈنگ کی جہاں دونوں مسافروں کو اتار دیا گیا۔ میاں بیوی کو اندرا گاندھی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے حوالے کرکے طیارہ اپنے منزل مقصود کی جانب روانہ ہوگیا۔مسافر میاں بیوی کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ انڈین ایوی ایشن کے حکام نے مسافر میاں بیوی کے حوالے سے جرمنی کے سفارت خانے سے رابطہ کیا ہے اور ابھی یہ فیصلہ نہیں ہوا کہ دونوں کو پولیس کے حوالے کیا جائے گا یا سفارت خانے بھیجا جائے گا۔
