سلمان خان کا اپنی 2 ناکام فلموں پر تبصرہ

بالی ووڈ کے دبنگ سٹارسلمان خان نے اپنی دو فلموں انتم اور کسی کا بھائی، کسی کی جان کے ناکامی پر خاموشی توڑ دی۔سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 جس نے باکس آفس پر دھوم مچا رکھی ہے، بالی ووڈ سٹار کی اس سے پہلے لگاتار 3 فلمیں فلاپ ہوئیں، جن میں رادھے، انتم اور کسی کا بھائی، کسی کی جان شامل ہیں۔حالیہ انٹرویو میں سلمان خان نے اپنی گزشتہ 2 فلموں کی ناکامی اور ٹائیگر 3 کی کامیابی پر گفتگو کی، ٹائیگر سیریز کا تیسرا حصہ جلد ہی باکس آفس پر 450 کروڑ کا ہندسہ عبور کرلے گا۔انہوں نے کہا کہ اچھا ہے فلم بینوں کا پیسہ بچ رہا ہے، میرے خیال میں انتم: دی فائنل ٹروتھ اور کسی کا بھائی، کسی کی جان اگر اب ریلیز ہوتیں تو بہتر کارکردگی دکھاتیں۔سلمان خان نے کہا کہ اگر دونوں فلمیں آج ریلیز ہوتیں تو یقینا ماضی کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ اچھا بزنس کرتیں۔دوران گفتگو بالی ووڈ کے بھائی جان نے کہا کہ آپ ہر بار کامیابی کا مزہ نہیں چکھ سکتے، بڑی کامیابی کیلئے ضروری ہے کہ ناکامی بھی سہی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں