آزادانہ سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جارہی،پی ٹی آئی کا چیف جسٹس کو خط

تحریک انصاف نے مقدمات اور سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا۔تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کی جانب سے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو لکھے گئے خط میں مقدمات کا حوالہ بھی دیا گیا ۔خط میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کو کسی بھی سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہے، تحریک انصاف کو آزادانہ سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جارہی لہٰذا الیکشن کمیشن کوپابند کیا جائےکہ وہ پی ٹی آئی کوبرابری کی سطح پرمہم چلانے میں کردارادا کرے۔خط یہ بھی کہا گیا ہےکہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی سیاسی وابستگی تبدیل کرائی جارہی ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں سے زبردستی پریس کانفرنسز کروائی جارہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں