اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی ۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں بنچ 7دسمبر کو سماعت کرے گا، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب 2رکنی بنچ میں شامل ہیں۔دوسری جانب نواز شریف کی سزا بڑھانے کیلئے نیب اپیل بھی سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔
