اوکاڑہ میں 3 سال پرانے اندھے قتل کا معمہ پولیس نے حل کر لیا۔نجی ٹی وی کےمطابق اوکاڑہ میں 3 سال قبل نہر سے ایک بوری ملی تھی جس میں لاش کو بے دردی سے ٹکڑے ٹکڑے کر کے ڈالا گیا تھا۔ پولیس نے تفتیش شروع کی جس پر کامیابی 3 سال بعد ملی۔بتایا گیا ہے کہ مقتول رزاق کے قاتل اس کی بیوی اور آشنا نکلے۔ بیوی نے جلاد کا کردار ادا کرتے ہوئے شوہر کو قتل کرنے کے بعد گرینڈر سے اس کا گلا کاٹا اور لاش کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹا اور پھر بوری میں بند کر کے نہر میں بہا دیا۔
