امام الحق نے بابراعظم کے ساتھ دوستی کا حق ادا کر دیا ، سوشل میڈیا پر پیغام وائرل ہو گیا

اکثر اوقات آپ کو شادی کے مواقعوں پر یہ طعنہ سننے کو ملتا ہو گا کہ اب دوستوں کا دامن چھوٹ گیا اور بیوی کا پلو تھام لیا ، دوستوں سے ملاقات کا اب وقت بھی نہیں ملتا لیکن امام الحق نے ان تمام دقیانوسی جملوں کو مسترد کرتے ہوئے بابراعظم کے ساتھ خوبصورت تصاویر کے ساتھ دلچسپ پیغام جاری کر دیا ہے ۔امام الحق اب شادی کی تقریبات سے فارغ ہونے کے بعد اہلیہ کے ہمراہ قومی ٹیم کے ساتھ دورہ آسٹریلیا پر روانہ ہو گئے ہیں ۔ اس موقع پر امام الحق نے روانگی سے قبل بابراعظم کے ساتھ ایک دلچسپ تصویر شیئر کی اور ساتھ پیغام درج کیا کہ ’ شادی تو ہو گئی لیکن دیکھ لو بھولا نہیں ہوں میں ‘ ۔

امام الحق نے حال ہی میں اپنی دور کی رشتہ دار انمول سے پسند کی شادی کی ہے جن کا تعلق ناروے سے ہے اور وہ پیشے سے ڈاکٹر ہیں ۔قومی ٹیم کے بیشتر کھلاڑیوں نے ٹریننگ کیمپ میں مصروفیت اور دن بھر کی تھکان کے باوجود پی سی بی سے خصوصی اجازت لیتے ہوئے شادی کی تقریبات میں شرکت کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں