نوازشریف کی ایک اور اپیل سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ میں العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے. چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس گل حسن اورنگزیب پر مشتمل بنچ 7 دسمبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔نیب کی العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی سزا بڑھانے کیلئے اپیل بھی سماعت کیلئے مقرر ہے۔خیال رہے کہ چند روز قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں بری کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں