ڈمپر بے قابو ہوا اور موٹرسائیکلوں کو کچلتا ہوا نکل گیا، 6 ماہ کی بچی نیچے آ کر دم توڑ گئی ، 4 افراد شدید زخمی

چنیوٹ میں بے قابو ڈمپر موٹرسائیکلوں کو کچلتا ہوا نکل گیا جس کے دوران 6 ماہ کی بچی نیچے آ کردم توڑ گئی جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق چنیوٹ میں ڈرائیور کی غفلت نے 6 ماہ کی بچی کی جان لے لی جبکہ 4 افراد کو موت کے دہانے پہنچا دیا۔ تیز رفتاری سے چلانے کے سبب ڈرائیور ڈمپر کا کنٹرول کھو بیٹھا اور کئی موٹرسائیکلوں کو کچل دیا جن میں سے ایک پر 6 ماہ کی بچی بھی سوار تھی جو شدید زخموں کے سبب جاں بحق ہو گئی۔ 4 شدید زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ پولیس نے اندوہناک واقعے کی تفتیش شروع کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں