Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

شادی کی تقریب میں فائرنگ سے دولہے کے والد سمیت2افراد زخمی

بلدیہ میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق سعید آباد کے علاقے بلدیہ نمبر 8 کے قریب فائرنگ سے2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کی شناخت 38 سالہ عرفان ولد فضل قادر اور 53 سالہ توقیر ولد فقیر محمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق واقعہ شادی کی تقریب کے دوران پیش آیا , زخمیوں میں دولہا کا والد بھی شامل ہے۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موقع سے 5 افراد کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ فائرنگ کرنے والا ملزم موقع سے فرار ہے جس کی تلاش جاری ہے۔پولیس واقعے سے متعلق مزید تفتیش کررہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

19 − thirteen =