لاہور( سٹار ایشیا نیوز )نگراں وزیرِاطلاعات پنجاب عامر میر نے پاکستان مسلم لیگ ن کے سئنیر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کےالزامات پر اپنےردِعمل کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہےکہ شاہد خاقان عباسی معذرت کریں یا ثبوت مہیا کریں۔
عامر میر کاکہنا ہےکہ مفت آٹا اسکیم میں ایک پائی کی بھی کرپشن نہیں ہوئی ہے
اُنہوں نےکہاکہ الزام لگانےوالوں کی اپنی ساکھ مجروح ہوئی،آٹا اسکیم پنجاب کی تاریخ کی کامیاب ترین اسکیم رہی،اس اسکیم سےپنجاب کے تین کروڑ مستحق لوگوں نےفائدہ اٹھایا۔
انہوں نےمزید کہاکہ آٹا اسکیم کو وفاقی اور پنجاب حکومت نےمل کر فنڈ کیا،اس اسکیم کو پارٹی کی اندرونی سیاست کی بھینٹ چڑھانا سرا سر زیادتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی پنجاب میں گیس لیکیج سے متعدد افراد ہلاک
نگراں وزیرِ اطلاعات پنجاب نےیہ بھی کہاکہ شاہد خاقان عباسی یا تو معذرت کریں یا ثبوت مہیا کریں، نگراں پنجاب حکومت پر الحمدلِلّٰہ کوئی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتا، نگراں پنجاب حکومت ایک ایک پائی کا حساب دے سکتی ہے۔