نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بے نظیربھٹو ہسپتال راولپنڈی کے چلڈرن وارڈ میں آکسیجن کی کمی کے باعث بچی کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لے لیا۔محسن نقوی کی جانب سے 10 ماہ کی علیزہ کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا گیا، نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے سیکرٹری صحت سے مکمل رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعہ کی انکوائری کا حکم دیدیا۔اس حوالے سے انہوں نے حکم دیا کہ چلڈرن وارڈ میں آکسیجن کی کمی فوری طور پر دور کی جائے،زیر علاج بچوں کیلئے آکسیجن کی دستیابی یقینی بنائی جائے،ہر بچے کی جان قیمتی ہے ،آکسیجن کی کمی دور کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔یاد رہے کہ 10 ماہ کی علیزہ کو گزشتہ روز واہ کینٹ سے بے نظیر بھٹو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا ،ہولی فیملی ہسپتال کی بندش کے باعث چلڈرن وارڈ میں بچوں کی تعداد بڑھ چکی ہے۔
