بھارتی کرائم سین ڈرامہ سی آئی ڈی کے معروف اداکار دنیش فیڈنس دنیا سے منہ موڑ گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق اداکار دنیش فیڈنس کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد حالت تشویشناک ہو گئی تھی اور انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا۔ وہ چند روز زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گئے۔واضح رہے کہ دنیش فیڈنس نے سی آئی ڈی سے شہرت حاصل کی، اس کے علاوہ وہ کامیڈی ڈرامہ تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ میں بھی ایک مختصر کردار میں نظر آچکے ہیں۔
