کینیڈا میں ایک مفرور کینگرو کو پکڑا گیا تو اسے اتنا غصہ آیا کہ پکڑنے والے اہلکاروں کو مکا مار دیا جس پر سب ششدر رہ گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق کینگرو کو کینڈیا میں کیوبیک کے چڑیا گھر لے جایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں موقع پا کر فرار ہو گیا۔ پولیس کو اطلاع دی گئی تو اہلکاروں نے اسے اوشاوا کی ایک سڑک پر دوڑتے ہوئے پایا۔پولیس اہلکاروں نے اسے پکڑنے کی کوشش کی، زیادہ تعداد میں اہلکاروں کے سبب وہ پکڑا تو گیا تاہم وہ اس قدر غضبناک ہوا کہ اس نے ایک اہلکار کے منہ پر مکا مار دیا جس پر تمام پولیس اہلکار حیرت سے دوچار ہو گئے۔ متاثرہ اہلکار کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ وہ ساری زندگی نہیں بھول پائے گا۔بعد ازاں کینگرو کو اوشاوا کے چڑیا گھر منتقل کر دیا گیا۔
