دوسری شادی کرنے پر تنقید کرنیوالوں کو کرن اشفاق نے کرارا جواب دیدیا

اداکارہ و ماڈل کرن اشفاق نے دوسری شادی پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔معروف اداکار عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ و ماڈل کرن اشفاق کی پہلی شادی کی ناکامی کے ایک سال بعد اچانک دوسری شادی کی خبر نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔ جہاں کئی مداحواں، ساتھی فنکاروں کی جانب سے اس موقع پر مبارک باد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا وہیں کئی سوشل میڈیا صارفین نے ان پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ اتنی جلدی تو ہم بریک اپ کے بعد خود کو سنبھال نہیں پاتے جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ عمران اشرف زیادہ اچھا تھا، اسے کیوں چھوڑا تھا؟۔

https://www.instagram.com/p/C0b15n9o3X1/?igshid=NTc4MTIwNjQ2YQ==

تاہم کرن اشفاق نے کسی کی پرواہ کئے بغیر فورا ہی ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا کہ آپ کا مطلب ہے کہ میں بیٹھی رہتی؟ میرے والدین مجھے تنہا دیکھ کر روتے اور پریشان رہتے؟ کیا میں شادی نہ کرتی بس کسی کی طلاق کے نام پر بیٹھی رہتی؟انہوں نے ایک اور صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران اشرف سے طلاق لی نہیں تھی بلکہ عمران اشرف نے طلاق دی تھی۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے اظہار تشکر کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ تعالی نے بہتر انسان سے نوازا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں