اسرائیل کے معروف میوز ک بینڈ جنگی ترانے میں میا خلیفہ کے قتل کا مطالبہ کردیا

اسرائیل کے معروف میوز ک بینڈ ’نیس وی سٹیلا‘ (Ness Ve Stilla)کی طرف سے ایک جنگی ترانہ جاری کیا گیا ہے، جس میں فلسطینیوں کے قتل عام پر آواز اٹھانے والی ماڈل و اداکاراﺅں بیلا حدید، دعا لیپا اور میا خلیفہ کے قتل کا مطالبہ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ اسرائیلی میوزک بینڈ گلوکاروں ڈورسوروکراور نیسیا لیوی پر مشتمل ہے۔ ان کی طرف سے جاری کیے گئے گیت کا نام ’چاربو دربو‘ ہے، جو گزشتہ ہفتے ریلیز کے بعد سے اسرائیلی سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔گیت کے نام میں شامل ان الفاظ ’چاربو دربو‘ کے معنی ”تلواریں اور حملے“ کے ہیں۔ گیت میں ان تمام فنکاروں کے قتل کا مطالبہ کیا گیا ہے جو غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ گیت کے بولوں میں فلسطین کے حق میں بولنے اور جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والوں پر جہنم کی آگ برسنے کی بددعائیں بھی کی گئی ہیں۔میا خلیفہ نے اس گیت پر ردعمل دیتے ہوئے اسرائیل کی ثقافتی کسمپرسی کو طنز کا نشانہ بنایا ہے۔ وہ اپنے ایکس اکاﺅنٹ پر ایک پوسٹ میں لکھتی ہیں کہ ”اسرائیلی ڈیفنس فورسز سے مجھے، بیلا اور دعا کو قتل کرنے کا مطالبہ کرنے کے لیے یہ گیت ’ڈرل بیٹ‘ (Drill beat)پر کیوں بنایا گیا ہے۔ حد تو یہ ہے کہ اسرائیل کی ثقافت میں اتنا بھی دم نہیں کہ وہ نسل کشی کا مطالبہ ہی اپنی ثقافت میں کر سکیں۔ انہیںنمبر ون بننے کے لیے کچھ نہ کچھ غصب کرنا پڑتا ہے۔“

اپنا تبصرہ بھیجیں