امریکہ میں گھر سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی لاشیں برآمد

امریکہ میں لوگوں نے اپنے ایک ہمسایہ گھر کے باسیوں کو کئی دن سے غائب پا کر پولیس کو اطلاع دی اور پولیس نے تحقیق کے دوران ڈرون اس گھر میں بھیجا تو کیمرے نے ایسا ہولناک منظر دکھایا کہ ہمسائے سکتے میں آ گئے۔ نیوز ویک کے مطابق ریاست واشنگٹن کے شہر وینکوور میں پولیس نے جب ڈرون کیمرہ اس گھر میں بھیجا تو کیا دیکھا کہ اس 5 افراد کی فیملی کے تمام لوگ مردہ حالت میں گھر میں پڑے تھے۔پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے یہ قتل اور خودکشی کی واردات تھی۔ گھر کی خاتون کے پارٹنر نے مبینہ طور پر خاتون اور اس کے تین بچوں کو گولیاں مار کر خودکشی کی تھی۔خاتون کے پارٹنر کے قریب ہی وہ پستول پڑی تھی جس سے اس نے تمام لوگوں کو قتل کرکے بعد ازاں خودکشی کی۔پولیس روح فرسا واردات کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکی تنظیم ’گھریلو تشدد کے خلاف قومی اتحاد‘ (NCADV) کی طرف سے جاری ڈیٹا میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ میں ہر 1 منٹ میں اوسطاً 20خواتین پر گھریلو تشدد ہوتا ہے۔ہر سال گھریلو تشدد کے ایک کروڑ واقعات رونما ہوتے ہیں۔ ان واقعات میں ہر 7میں سے 1 خاتون زخمی ہوتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں