پرینیتی چوپڑا نے اپنی کامیاب شادی کا راز بتا دیا

حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی بالی وڈ اداکارہ اور گلوکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنی کامیاب شادی کا اہم راز فاش کردیا۔ شادی کے دو ماہ بعد اداکارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کامیاب شادی کا راز بتادیا۔پرینیتی کے حال ہی میں پارول یونیورسٹی کے لیڈرشپ کانکلیو میں شرکت کی جس میں انہوں نے بات چیت کے دوران اہم راز سے پردہ فاش کردیا۔تقریب میں طلبا سے بات کرتے ہوئے پرینیتی نے کامیاب شادی کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ، ‘ہماری ازدواجی زندگی میں خوشحالی کی وجہ یہ ہے کہ میں ایک اداکارہ ہوں اور راگھو ایک سیاست دان ہیں۔اداکارہ نے حیران کن وجہ بیان کرتے ہوئے مزید بتایاکہ راگھو بالی وڈ کے بارے میں کچھ نہیں جانتے اور میں سیاست کے بارے میں کچھ نہیں جانتی یہی وجہ ہے کہ ہماری شادی بہت اچھی چل رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں