سٹاک مارکیٹ میں ایک اور ریکارڈ قائم،نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے اختتام پر نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔مارکیٹ نئی بلند ترین سطح 64 ہزار 958 پوائنٹس پر پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ 800 پوائنٹس کے اضافے سے 64 ہزار 718 پوائنٹس پر بند ہوئی ،دن بھر مجموعی طور پر 401 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔215 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 167 کے شیئرز میں کمی ہوئی مارکیٹ میں 1 ارب 26 کروڑ 25 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی ۔آج 36 ارب 28 کروڑ سے زائد مالیت کا کاروبار ہوا ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 64ہزار958 جبکہ کم ترین سطح 63ہزار853 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں