لاہور( سٹار ایشیا نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کےسئنیر رہنما اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کےخلاف گوجرانوالہ میں مقدمہ درج۔
پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز چیمہ کےخلاف مقدمہ تھانہ گکھڑ منڈی میں اغواء اور دیگر دفعات کے تحت درج کیاگیا ہے۔
ملزمان اور مدعی خاتون کےدرمیان زرعی زمین کی ملکیت کا تنازع چل رہا ہے۔
ایف آئی آر میں الزام عائد کیاگیا ہےکہ ملزمان نے گندم کی فصل تباہ کی ہے۔
ایف آئی آر کے متن کےمطابق زرعی زمین پر گئی تو تشدد کیاگیا اور اغواء کی کوشش کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مزدور کا دن منایا جا رہا ہے
ایف آئی آر میں کہاگیا ہےکہ وقوعہ عمرسرفراز چیمہ اور تنویر صفدر چیمہ کی ایماء پر ہوا۔