گوجرانوالہ میں کروڑ روپے کی ڈکیتی، پولیس بھی چکرا کر رہ گئی

گوجرانوالہ میں چوری کا حیران کن واقعہ رپورٹ ہوا ہے جہاں ملزمان ایک کلو سے زائد سونا اور لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق شالیمار ٹاون کے علاقے میں ایک کاروباری شخص کے گھر پر 5 ڈاکوں نے دھاوا بولا ، وہ تمام ایک گاڑی پر سوار ہو کر آئے اور خاندان کو یرغمال بنا لیا ، ملزمان گھر سے 84 تولے سونا ، 60 لاکھ روپے اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہو گئے ۔پنجاب پولیس نے واقعہ رپورٹ ہونے کے بعد موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرنا شروع کر دیئے ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیجز کا جائزہ لیا جارہاہے ۔گزشتہ ماہ کراچی میں اسی طرح کا ایک واقعہ اور بھی رپورٹ ہوا تھا جس میں تقریبا 80 تولے سونا اور 20 لاکھ روپے چرائے گئے تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں