خاتون کو جنسی ہراسانی کا شکار بنانے والے ڈی پی او چارسدہ کو معطل کر دیا گیا۔نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ڈی پی او چارسدہ کے خلاف پشاور کی رہائشی ایک خاتون کی طرف سے پریس کانفرنس کی گئی اور جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔خیبرپختونخوا پولیس کے ترجمان کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ڈی پی او چارسدہ کو فوری طور پر فیلڈ ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا ہے اور اسے سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق خاتون کی طرف سے پولیس آفیسر پر عائد کیے گئے الزامات کی تحقیقات کے لیے ایک اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
