معروف ٹی وی میزبان اقرارالحسن تیسری شادی کے بعد اپنی دو بیویوں کے ہمراہ چھٹیاں منانے مالدیپ پہنچ گئے ہیں جہاں سے ان کی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصاویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق اقرارالحسن نے حال ہی میں عروسہ خان نامی سوشل میڈیا انفلوئنسر کے ساتھ تیسری شادی کی ہے۔
https://www.instagram.com/p/C0eb4opsWJV/?igshid=NTc4MTIwNjQ2YQ==
اقرار الحسن اور عروسہ خان کی طرف سے مالدیپ سے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹس پر تصاویر پوسٹ کی جا رہی ہیں۔ اقرار الحسن کی طرف سے صرف اپنی پہلی بیوی قرة العین اقرار کے ساتھ بنائی گئی ایک تصویر پوسٹ کی گئی ہے جبکہ عروسہ خان کی طرف سے اپنی اکیلے بنائی گئی متعدد تصاویر پوسٹ کی گئی ہے۔
https://www.instagram.com/p/C0Dk96CBMWa/?igshid=NTc4MTIwNjQ2YQ==
تصاویر پر کمنٹس میں صارفین اقرارالحسن کی تیسری شادی پر تبصرے کر رہے ہیں۔بنت طارق نامی لڑکی نے اپنے کمنٹ میں لکھا ہے کہ ”یہاں شاعر یہ کہنا چاہ رہاہے کہ ہمت ہے اس عورت کی جس نے دو کو خوشی خوشی قبول کیا، بغیر تعویذ گنڈوں کے۔“
سیجو نامی ایک انسٹاگرام صارف نے لکھا ہے کہ ”تیسری بیوی تو شکل سے ہی بہت تیز لگ رہی ہے۔ پہلی دو تو معصوم لگتی ہیں۔ اقرار آپ گئے اب کام سے۔“