Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

نامعلوم افراد کی بارات پر فائرنگ

خیبرپختونخوا کے شہر نوشہرہ میں نامعلوم افراد کی جانب سے بارات پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔تفصیلات کے مطابق فائرنگ جی ٹی روڈ پرپبی سٹیشن کے قریب کی گئی، افسوسناک واقعہ میں 2افراد مو قع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 5افراد زخمی ہوئے جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔پولیس کے مطابق زخمیوں میں دو مرد ،دو خوا تین اور بچی شا مل ہیں ، جاں بحق اور زخمی افراد کو ہسپتا ل منتقل کردیاگیا ہے۔پولیس نے مزید بتایا ہے کہ فائرنگ کرنے والے افراد موقع سےفرار ہوگئے ہیں جن کی تلاش شروع کردی گئی ہے جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

sixteen + 6 =